ﻧﺎﻭﻝ؛ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ
ﻗﺴﻂ 19
ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﺘﻌﺼﻢ !!!
ﮐﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﻏﯿﺮ ﯾﻘﯿﻨﯽ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﻠﮯ ﻟﻤﺤﮧ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ
ﻣﻮﻡ ﺑﺘﯽ ﮐﮯ ﺷﻌﻠﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﮯ ﺛﺒﺎﺕ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺟﻮ ﺯﺭﺍ ﺳﯽ ﭘﮭﻮﻧﮏ ﺳﮯ ﺑﺠﮫ ﺟﺎﺋﮯ ۔
ﯾﮩﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﺎ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ﮨﮯ ﺣﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ۔
ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﮨﮯ؟
ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮈﺑﮧ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﭼﻮﻧﮑﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﺎ ﺳﻤﺠﮭﯽ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﮈﺑﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﺎ ۔
ﺗﻢ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻟﯿﺎ ۔
ﻭﮦ ﮈﺑﮧ ﮐﻮ ﺍﻟﭧ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ
ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺀ ﺭﮨﯽ ۔
ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﻮﻝ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ؟؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻣﯿﺪ ﺑﮭﺮﯼ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
ﭨﮭﮩﺮﻭ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔
ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺗﮏ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﯿﻨﮯ ﻟﮕﺎ
۔
ﯾﮧ ﻗﺪﯾﻢ ﭼﺎﺋﯿﻨﺰ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ
۔ﺍﺏ ﯾﮧ ﮐﮭﻠﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺴﮯ؟؟؟؟
ﻭﮦ ﺑﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﯽ !!!!!
ﯾﮧ ﺗﻮ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ،،،،،، ﻭﮦ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﺩﺭﺝ ﺍﯾﮏ ﺳﻄﺮ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﺎ ۔
ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺳﮑﺘﺎ،،،،،،
ﺣﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﮐﺴﯽ ﺟﯿﻨﭩﺲ ﺳﮯ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ،
ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﭘﮩﯿﻠﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺣﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ۔ﺍﻭﺭ،ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺣﻞ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﻮﮞ ۔ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺗﻮﮌﺍ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺴﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔
ﯾﻌﻨﯽ ﻭﮦ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ,,,,,
ﺗﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻣﺎﻍ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﻄﺮ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﭘﮭﯿﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﯾﮧ ﻓﻘﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﻨﺎ، ﺳﻨﺎ ﺳﺎ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﻓﻘﺮﮮ ﮐﻮ ﺳﻨﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﺩﻥ ﺟﺐ ﮨﻢ ﺟﯿﻮ ﺍﻧﻔﺎﺭﻣﯿﺸﻦ ﮐﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﻟﮑﮫ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﺐ ؟؟؟؟
ﺷﺎﯾﺪ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺑﻮﻻ ﺗﮭﺎ۔
ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﭽﮫ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺮ ﮨﻼ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﯾﺎﺩﺍﺷﺖ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﺭﯾﻠﯿﭧ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔ﮨﻤﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﮎﺀﯼ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﯾﺎﺩ ﺁﺁ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ۔
ﺧﯿﺮ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺗﻢ ﻓﻘﺮ ﻧﺎ ﮐﺮﻭ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻞ ﺿﺮﻭﺭ ﻧﮑﺎﻝ ﻟﻮﻥ ﮔﺎ۔ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺁﻭﻧﮕﺎ۔
ﺗﻢ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻻﮎ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ
ﺁﺝ ﮐﻞ ﮈﻭﺭﻡ ﺑﻼ ﮎ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﮯ۔
ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﯾﻮﮞ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺯﯾﺮ ﻟﺐ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯼ۔ﺟﺐ ﻭﮦ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﭻ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻻﮎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
ﺳﭻ ﻣﯿﮟ ﺳﺒﺎﻧﺠﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﺎ ﺧﻮﻑ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮈﺭ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﺳﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﮯ ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﺟﺐ ﻭﮦ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻣﮍ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﺗﻮ ﺳﺐ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺗﮭﺎ۔
ﯾﮧ ﺻﺮﻑ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻭﮨﻢ ﺗﮭﺎ۔
ﻣﮕﺮ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﺳﮯ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﺎ۔
ﺭﺍﺕ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ ﮐﻮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮑﮍﮮ ﮔﮭﻤﺎﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﭘﮧ ﻟﮑﯽ ﻋﺒﺎﺭﺕ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﮭﻮﭨﮭﺎ ﮔﮭﻤﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﺳﮯ ﭘﺘﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﺎ ﭼﻼ ﮐﺐ ﺍﺳﮯ ﻧﯿﻨﺪ ﻧﮯ ﺁﺁ ﮔﮭﯿﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺳﻮ ﮔﺌﯽ۔
ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﭘﮧ ﺁﻥ ﭘﮍﺍ ﺗﮭﺎ۔
ﺻﺒﺢ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﺎﺷﺘﮧ ﮐﯿﺎ۔
ﺻﺒﺢ ﮐﯽ ﭼﻤﮑﯿﻠﯽ ﻣﮕﺮ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﮨﻮﺍ ﺳﺒﺎﻧﺠﯽ ﮐﮯ ﺳﺒﺰﮦ ﺯﺍﺭ ﭘﮧ ﺑﮩﮧ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔ﻭﮦ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔ﻧﺎﺷﺘﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﺥ ﯾﻮﻧﯽ ﻭﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﻓﻮﭨﻮ ﮐﺎﭘﺌﯿﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﺎ۔ﻭﮦ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﻮﭨﺲ ﮐﺌﯽ ﺭﻭﺯ ﭘﮩﻠﮯ ﻓﻮﭨﻮ ﺍﺳﭩﯿﭧ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎ ﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮦ ﻓﻮﭨﻮ ﮐﺎﺋﭙﯿﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﺀﯼ ﺳﺒﺎﻧﺠﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮈ ﺳﮯ ﺍﺩﺍﺋﯿﮕﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﭨﺲ ﺁﭨﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﯽ۔ﻧﻮﭨﺲ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻭﮦ ﭘﻠﭩﯽ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻻﻭﺍﺭﺙ ﺳﺎ ﺭﺟﺴﭩﺮ ﻣﻼ۔ﻟﯿﮑﻦ ﺭﺟﺴﭩﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﭘﮩﭽﺎﻧﺎ ﺳﺎ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮩﻼ ﺻﻔﺤﮧ ﭘﻠﭩﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺑﮍﺍ ﺑﮍﺍ D, J ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﻭﮦ ( ﮈﯼ ﺟﮯ ) ﺍﯾﮏ ﺍﺩﺍﺱ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺒﻮ ﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﮔﺌﯽ۔ﻭﮦ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺟﺴﭩﺮ ﻓﻮﭨﻮ ﮐﺎﺋﯿﭙﺮ ﭘﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﺭﺟﺴﭩﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﯿﺎ۔ﺟﺴﮯ ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﮐﺜﺮ ﺁﺧﺮﯼ ﺻﻔﺤﮧ ﭘﮧ ﮨﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺻﻔﺤﮧ ﭘﻠﭩﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺩﮬﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯼ ۔
ﺍﺱ ﺭﻭﺯ ﺟﯿﻮ ﺍﻧﻔﺎﺭﻣﯿﺸﻦ ﮐﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﺴﻄﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﺳﭙﺮﻧﮓ ﺑﺮﯾﮏ ﺍﺳﯽ ﭘﮧ ﻟﮑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ۔ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﭘﮭﯿﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻭﮦ ﺭﮎ ﮔﺌﯽ،
ﺭﺟﺴﭩﺮ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻭﺭﮎ ﭘﮧ ﮈﮮ ﺟﮯ ﻧﮯ ﺑﮍﺍ ﺑﮍﺍ ﮐﺮ ﮐﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ
Into the same river no man can enter twice .
Heraclitus 535 , 475 b, c .
ﻭﮦ ﺑﻠﮑﻞ ﺷﻞ ﺳﯽ،
ﺳﺎﻧﺲ ﺭﻭﮐﮯ، ۔
ﺗﺤﯿﺮ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺳﻄﺮ ﮐﻮﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ D. J ﻧﮯ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺗﮭﺎ؟؟؟
ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭖ ﮐﮭﻮﻝ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ﺷﺎﯾﺪ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﺎ ﺭﮨﮯ۔ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﻡ ﺭﺟﺴﭩﺮ ﻟﯿﮯ ﮈﻭﺭﻡ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﺎﮔﯽ۔
ﺍﺳﮯ ﻣﺘﻌﺼﻢ ﮐﻮ ﮈﮬﻮ ﻧﮉﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﻄﺲ
ﯾﻮﻧﺎﻧﯽ ﻓﻠﺴﻔﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺁ ﮔﯿﺎ۔
ﻣﻌﺘﺼﻢ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺳﻄﺮ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﺍ۔
ﯾﮧ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﻄﺲ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﺳﻨﮯ ﮨﻮ ﻧﮕﮯ ۔
ﻣﺜﻼََ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﺘﻼﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﮐﺘﮯ ﺍﺳﯽ ﭘﮧ ﺑﮭﻮ ﻧﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﮯ،
ﯾﺎ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺳﮑﯽ ﺗﻘﺪﯾﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ﻭﮦ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﮐﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﺑﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﮨﺎﻥ ﺑﻠﮑﻞ ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﺍﺛﺒﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﮨﻼ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻗﻮﻝ ﻧﮩﯿﻦ ﺳﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﺗﻮ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﺱ ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ ﮐﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﭼﻞ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ ۔ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﯾﻘﯿﻨﺎََ ﺑﺮﯾﮉ ﮐﻮ ﻣﺒﺰ ﮔﺮﺍﺋﮯ ﮨﻮ ﻧﮕﮯ ۔
ﺍﺏ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﻨﺴﻞ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﯾﭩﻞ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺑﺮﯾﮉ ﮐﻮﻣﺒﺰ ﮐﻮ ﭼﻨﻨﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ۔
ﺷﺶ !
ﺩﻭﺭ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﻻﺋﺒﺮﯾﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﮐﺘﺎ ﺏ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ
ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﭨﻮﮐﺎ۔
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺁﻣﻨﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻥ ﺳﮯ ,,sorry ﺑﻮﻻ۔
ﺍﭼﮭﺎ ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﮬﯿﻤﯽ ﺳﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ۔
ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﻄﺲ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻗﻮﻝ ﮈﺑﮯ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎ ،
ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﻘﯿﻨﮕﺎ۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﻮﺭﮈ ﻭﺭﮈ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻗﻮﻝ ﺳﮯ ﮨﻮ ﮔﺎ۔
ﯾﺎﭘﮭﺮ ﺷﺎﯾﺪ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﺪﺱ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ
ﭨﮩﮭﺮﻭ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ،
ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔
ﺟﺐ ﻭﮦ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﭘﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﻣﻮﭨﯽ ﻣﻮﭨﯽ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﭘﮑﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﯾﮧ ﺭﮨﺎ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﺪﺱ ﮐﺎ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﺎﻣﮧ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﮬﭗ۔-------------------------------
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﮬﭗ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﯽ۔
ﻻﺋﯿﺒﺮﯾﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﭼﮩﺮﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺗﻠﻤﻼ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ﺳﻮ،،، ﺭﯼ ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ۔ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﻻﺀ ﮐﯽ ﺳﭩﻮﮈﻧﭧ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻓﻠﺴﻔﯽ ﮐﯽ ﺍﺗﻨﺎ ﻣﻮﭨﯽ ﻣﻮﭨﯽ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﭘﮍﮬﻮﮞ
ﯾﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﻄﺲ ﮐﻮ ﮔﻮﮔﻞ ﭘﮧ ﺳﯿﺮﭺ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﻮﮞ ۔
ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺍﺩﮬﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺅ ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﮯ ﻣﺘﻌﺼﻢ ﮐﮯ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮔﮭﻤﺎﯾﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ﭘﯿﮉ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﮔﮭﻤﺎﻧﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ۔
ﺍﻓﻒ ﺟﺐ ﺍﺗﻨﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﻠﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮯ ﺯﺍﺭ ﺳﯽ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ۔ﺍﺳﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯﺟﻮﺍﺏ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺍﻧﺒﮑﺲ ﮐﮭﻮﻟﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﺗﮭﯽ ۔
ﺍﺗﻨﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﮈﺍﮐﻮﻣﻨﭩﺲ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺩﮬﺮ ﻻﺅ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﻦ ﭘﻮﺍﺋﻨﭩﺲ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ ۔
ﺍﺱ ﮐﻮﻓﺖ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻣﻌﺘﺼﻢ ﻧﮯ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﮔﮭﻤﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺳﮑﺮﯾﻦ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﺩﻭﮈﺍﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﺍﺱ ﻓﻼﺳﻔﺮ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺗﻮ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﻣﺎﺋﯿﻨﺰ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻓﯽ ﺑﺪ ﻣﺰﺍﺝ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ ۔ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻒ ﭘﺮﯾﺴﭧ ﺗﮭﺎ ﺍﺍﻭﺭ ﮐﺎﻓﯽ ﺧﺎﻧﺪﺍﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ۔
ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﻓﻼﺳﻔﺮ ﮐﻮ ﺣﻘﺎﺭﺕ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﻄﺲ ﻧﺎﻣﮧ ﺳﻦ ﺳﻦ ﮐﮯ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺅ ﮔﯽ۔ﺑﺲ ﮐﺮ ﺩﻭ ﺑﺲ ﮐﺮﺩﻭ !!!!!
ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﯾﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻭﺕ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻤﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺎﻻ ﺗﺮ ﮨﮯ ۔
ﯾﮧ ﻣﺤﺎﻭﺭﮦ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﮨﺮﺍ ﻗﻠﯿﻄﺲ ﮐﯽ ﺍﺳﯽ ﻓﻼﺳﻔﯽ ﮐﺎ ﻧﭽﻮﮌ ﮨﮯ۔ﻭﮦ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺳﮑﺘﺎ،
ﯾﻌﻨﯽ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﯾﻌﻨﯽ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺳﮑﺘﺎ،
ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﻡ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ۔ﺗﻮ ﻭﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺁﮔﮯ ﺑﮩﮧ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔
ﭘﺎﻧﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻟﻤﺤﮧ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﺋﯽ؟؟؟؟
ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺯﺭﺍ ﺑﮭﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺁ ﺭﮨﯽ ،،،،''''''''''
ﺗﺐ ﻭﮦ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔
ﺟﻮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
ﺍﺏ ﻧﮧ ﻭﮦ ﺗﻢ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﮯ ۔
ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﻟﻤﺤﮧ ﺑﮧ ﻟﻤﺤﮧ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ۔
ﯾﮧ ﮨﮯ ﮨﺮﺍﻗﻠﯿﻄﺲ ﮐﯽ ﻓﻼﺳﻔﯽ ﺁﻑ ﭼﯿﻨﺞ،
ﻓﻼﺳﻔﯽ ﺁﻑ ﭼﯿﻨﺞ۔
ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﺍﺛﺒﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﮨﻼﺗﮯ ﺑﺎﮐﺲ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ۔ﭼﯿﻨﺞ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﮮ ﭼﮫ ﺣﺮﻭﻑ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔-------------
ﺍﻭﮦ ﮨﺎﮞ۔ ﻣﺘﻌﺼﻢ ﻧﮯ ﺯﺭﺍ ﺟﻮﺵ ﺳﮯ ﮈﯾﺴﮏ ﭘﮧ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﮮ ﻣﺎﺭﺍ،،،،
ﺍﺩﮬﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﻃﻠﺒﺎﺀ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ۔
ﺍﺏ ﯾﮧ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﮮ ﮔﺎ ۔
ﻣﮕﺮ ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ ﺟﺎﻣﺪ ﺭﮨﺎ۔
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﭘﺎﺱ ﻭﺭﮈ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﮨﮯ۔ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﺻﺮﻑ ﺗﻢ ﮐﮭﻮﻝ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﻮ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮨﺎﺭ ﻣﺎﻥ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﮐﺲ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﭨﮫ ﮔﺌﯽ ۔
ﻟﮑﮍﯼ ﮐﺎ ﻭﮦ ﭘﺰﻝ ﺑﮑﺲ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮈﻭﺭﻡ ﮐﮯ ﻻ ﮐﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ۔ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﮐﻨﮕﺎﻟﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔ﺟﺲ ﺍﻓﺮﺍﺗﻔﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ،ﯾﮧ ﯾﺎﺩ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻻﻧﮉﺭﯼ ﮐﻮ ﮐﭙﮍﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮯ۔ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺟﻮ ﺍﯾﮏ ﻭﺍﺣﺪ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮﮌﺍ ﺟﻮ ﮨﯿﻨﮕﺮ ﭘﮧ ﻟﭩﮏ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﯿﺎﮦ ﻓﺮﺍﮎ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮨﯽ ﺟﻮ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﮮ ﮔﺌﮯ ﮈﻧﺮ ﭘﺮ ﻭﮦ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﮔﺊ ﺗﮭﯽ۔ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﮭﻮ ﭘﮭﻮ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﯿﺰﺑﺎﻥ ﺍﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺟﻦ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﺭﻭﺯ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﺡ ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺳﻮ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ ﻭﺍﻻ ﻓﺮﺍﮎ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ۔ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺳﯿﺎﮦ ﮐﻮﭦ ﭘﮩﻦ ﻟﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﮐﺎﻡ ﭼﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﻝ ﮐﯿﭽﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﺪﮬﮯ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,;;,;;;;;; ;
ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺗﮭﺎ۔
ﮨﺎﻟﮯ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﯿﮑﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻓﻮﻥ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔ﺟﺐ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺗﺮﮐﯽ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﻻﺯﻣﯽ ﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺗﮭﺎ۔ﮔﻮﺭﺳﻞ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺩﺭﻣﯿﺎﻧﯽ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻧﺸﺴﺖ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻌﺼﻢ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﻄﯿﻒ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺣﯿﺎ ﮐﮯ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﺟﺎﻧﺐ ﮐﮭﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﯾﮏ ﺗﺮﮎ ﻟﮍﮐﯽ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻓﻠﻮﭨﯿﻼ ﻓﻠﺴﻄﯿﻦ ﮐﺐ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮔﺎﻭﮦ ﺳﯿﺎﮦ ﮐﻮﭦ ﮐﯽ ﺟﯿﺒﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺗﮫ ﮈﺍﻟﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮔﺮﺩﻥ ﻣﺮﻭﮌ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺟﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻠﯽ ﺍﺳﮯ ﺩﺍﺧﻞ ﺗﻮ ﮨﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﺩﮮ ﮔﺎ ﻧﺎ؟؟؟
ﺍﻣﯿﺪ ﺗﻮ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻓﻠﻮﭨﯿﻼ ﺗﺮﮐﯽ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻓﯽ ﺳﺎﺭﮮ ﻏﯿﺮ ﻣﻠﮑﯽ ﻭﻓﺪ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ۔
ﺟﻮﺍﺏ ﻟﻄﯿﻒ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻠﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﺎ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ؟؟ .
ﺁﺧﺮ ﺑﻨﯽ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﯽ ﺗﻮﻗﻊ ﮐﯽ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔
" ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮐﮧ ﺟﺘﻨﮯ
ﺑﻨﯽ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﻭﮦ ﮨﯿﮟ ﺍﺗﻨﮯ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ۔ ﻭﮦ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ! ﻭﮦ ﺍﺳﺮﺋﯿﻠﯽ ﺍﯾﻤﺒﯿﺴﯽ ﮨﮯ ۔ ﻣﻌﺘﺼﻢ ﮐﮯ ﺍﺷﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻧﯿﮟ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻭﻧﮉﺍ ﺳﮑﺮﯾﻦ ﮐﮯ ﭘﺎﺭ ﺩﯾﮑﮭﺎ ۔ ﺟﮩﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺟﮭﻨﮉﮮ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔
" ﺍﮔﺮ ﻓﻠﻮ ﭨﯿﻼ ﻏﺰﮦ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﯾﻤﺒﯿﺴﯽ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ - "
" ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮞ "- ﻟﻄﯿﻒ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﺎ۔
" ﻣﯽ ﭨﻮ "- ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍ ﮐﮩﺎ
" ﻣﯽ ﺗﮭﯽ "- ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﺮﮎ ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﯽ ۔ ﻭﮦ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮨﻨﺲ ﺩﯼ ۔
" ﻭﯾﺴﮯ ﻣﻌﺘﺼﻢ ﭨﺎﻟﯽ ﮐﻮ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮﻧﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮩﺘﺮ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ﻧﮩﯿﮟ "- ﻟﻄﯿﻒ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺳﺐ ﮨﻨﺲ ﺩﯾﮯ ۔ ﺍﺳﮯ ﯾﺎﺩ ﺗﮭﺎ ، ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭨﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮐﺘﻨﯽ ﺑﺮﯼ ﻟﮕﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔............................. .. ............
ﭨﺎﻗﺴﻢ ﺍﺳﮑﻮﺋﺮ ﭘﺮ ﻣﻐﺮﺏ ﺍﺗﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﭼﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﺳﮑﻮﺍﺋﺮ ﮐﯽ ﺑﺘﯿﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺟﻠﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﮭﯽ ۔
" ﺗﻢ ﻧﮯ ﺟﺪﮬﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ، ﮨﻢ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺍﮐﯿﻠﯽ ﻣﺖ ﺟﺎﻭ ۔ " ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺑﺲ ﺳﮯ ﺍﺗﺮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﮐﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺗﮭﮯ ۔
" ﺗﺮﮐﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﺮﮎ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ﮨﻮ ۔ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺧﻠﻮﺹ ﺗﺮﮐﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﺍﺳﺘﺎ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﺗﻮ ﻣﻨﺰﻝ ﺗﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ "
" ﻣﺎﺩﻡ ! ﺁﭖ ﮐﻮ ﭘﺘﮧ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺧﻠﻮﺹ ﺗﺮﮐﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﻮ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﯿﭻ ﺩﯼ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﮐﺎ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺑﺨﺶ ﮐﺎﺭﻭ ﺑﺎﺭ ﮨﮯ ۔ "
" ﺍﭼﮭﺎ ﺍﺏ ﮈﺭﺍﻭ ﺗﻮ ﻣﺖ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﻭﺭ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ۔ " ﻭﮦ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﭼﻠﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﮭﮯ۔***************************&&&
" ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ؟ "
" ﮨﺎﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﻮﺳﭧ ﺁﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﻭﮞ ﮔﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﮐﺎ ﺣﻞ ﮈﮬﻮﻧﮉﯾﮟ ﮔﺌﮯ ۔
ﻭﮦ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﻣﺠﺴﻤﮧ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
***************************************
ﻻﻭﻧﺞ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﮔﻮﺍﺭﯾﺖ ﺳﯽ ﭼﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﯽ ۔ ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻣﮩﺮ ﻣﻐﻤﻮﻡ ﺳﯽ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺻﻮﻓﮯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺣﯿﺎ ﮐﮯ ﺻﻮﻓﮯ ﺳﮯ ﺫﺭﺍ ﺩﻭﺭ ﮐﺎﺭﭘﭧ ﭘﺮ ﻣﮩﺮ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻋﺮﻭﮦ ﮐﺸﻦ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﮦ ﻟﯿﮯ ﻧﯿﻢ ﺩﺭﺍﺯ ﺭﯾﻤﻮﭦ ﭘﮑﮍﮮ ﭨﯽ ﻭﯼ ﭘﺮ ﮐﺎﺭﭨﻮﻥ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔
" ﺁﭖ ﮐﻮ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﮨﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺮ ﮨﻔﺘﮯ ﺁﭘﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭘﻼﻥ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﮕﺮ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﮎ ﺩﯾﺘﺎ ،ﺍﻭﺭ ﺍﺏ، " ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﺎﺳﻒ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﭩﮑﺎ۔
" ﺗﻢ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺳﯽ ﺭﻭﺯ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﻮ --- ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮨﯽ ﻟﯿﺘﯽ ۔ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﻠﯿﺌﺮﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺪﺩ ﮨﯽ ﮐﺮﻭﺍ ﻟﯿﺘﯽ۔ ﺗﻢ ﮐﺘﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ۔ "
" ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﺁﻧﭩﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮨﻮﺵ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ --- ﺍﯾﺴﺎ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺩﮬﭽﮑﺎ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ۔۔۔۔ " ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻘﺮﮦ ﺍﺩﮬﻮﺭﮦ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎ ﮐﺮ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﮐﯽ ﭘﻮﺭ ﺳﮯ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﮐﻨﺎﺭﮦ ﺻﺎﻑ ﮐﯿﺎ ۔ ﻣﮩﺮ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﻓﮑﺮ ﻣﻨﺪﯼ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
" ﺗﻢ ﺑﮩﺖ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺣﯿﺎ ! ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺭﻧﮕﺖ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﮐﻤﺒﻼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔
...........
" ﺑﺲ ﺑﺨﺎﺭ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ ﺗﮭﮑﺎﻥ "! ﻭﮦ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﯽ ۔ ﻭﮦ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﮩﺖ ﭘﮋﻣﺮﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﺗﮭﮑﯽ ﺗﮭﮑﯽ ﺳﯽ ﻟﮓ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔
" ﻣﯿﮟ ﺫﺭﺍ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﭽﮫ ﮐﺮ ﻟﻮﮞ "- ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﮩﮧ ﺍﭨﮭﯽ ۔
" ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮭﻮﭘﮭﻮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮨﮯ ۔ ﻣﯿﮟ ﺑﺲ ﭼﺎﺋﮯ ﭘﯿﻮﮞ ﮔﯽ
....................
" ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺻﺮﻑ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﺩﻭ ۔ " ﻭﮦ ﻋﺠﻠﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﮐﭽﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﯽ، ﻣﮩﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭨﮭﯽ ، ﭘﮭﺮ ﻋﺮﻭﮦ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ....
*********
"عروہ تم حیا کو کمپنی دو اور فار گاڈ سیک ! جب کوئی مہمان آتا ہے تو ٹی وی نہیں دیکھتے-" اس نے جاتے جاتے بچی کو خفگی سے گھورا - عروہ گڑ بڑا کر سیدھی ہوئی اور مڑ کر حیا کو دیکھا ، پھر سادگی سے مسکرا دی -
"سوری-"
"کوئی بات نہیں" تم بے شک کارٹون دیکھ لو- میں بور نہیں ہوں گی- ویسے کونسا کارٹون ہے یہ؟ اسے کارٹون ذرا سا شناسا لگے تو آنکھیں سکیڑ کر دیکھنے لگی۔
"کیپٹین پلینٹ۔ آپ نے دیکھے ہیں کبھی؟" عروہ دبے دبے جوش سے بتاتی سیدھی ہو کر بیٹھی -
"ارے یہ کیپٹین پلینٹ ہیں؟ میرے فیورٹ!" وہ ایک دم خوشی سے کہتی صوفے کی نشست پر آگے کو ہوئی-
"مجھے یہ بہت پسند ہے اور لنڈا تو بہت زیادہ ۔۔۔۔
عروہ !میری تو جان تھی کیپٹن پلینٹ میں- میں بچپن سے ہی ان کی بہت جنونی فین رہی ہوں - جب یہ سارے پلینٹرز اپنی اپنی انگھوٹھیاں فضا میں بلند کر کے فائر ، ارتھ ، ونڈ ، واٹر چلاتے تھے تو میرے اندر اتنی انرجی بھر جاتی کہ مجھے لگتا ابھی اڑنے لگوں گی -"
وہ چھوٹے بچوں سے کبھی بھی اتنی بے تکلف نہیں ہو پاتی تھی مگر یہاں معاملہ کیپٹین پلیبٹ کا تھا -
"پھر میرے ابا نے مجھے سمجھایا کہ آگ، مٹی، ہوا اور پانی ہمارے اس سیارے کو بنانے والے چار ایلیمنٹس ہیں- تب پہلی دفعہ مجھے ان چار یونانی عناصر کا پتہ چلا تھا - "
"ہاں مجھے پتہ ہے۔ ماما نے مجھے بتایا تھا کہ یہ یونانی عناصر ہیں-"
"مجھے بھی تب ہی ابا نے بتایا تھا کہ کس طرح یونانی فلسفیوں نے یہ چار عناصر باری باری پیش کیے -" وہ کہتے کہتے ایک دم رکی- لمحے بھر کو اس کے اندر باہر بالکل سناٹا چھا گیا -
"یونانی عناصر !" اس نے بے یقینی سے زیر لب دہرایا- اسے یاد تھا یہ عناصر یونانی فلسفیوں نے پیش کیے تھے - کسی نے کہا دنیا پانی سے بنی ہے، کسی نے کہا ہوا سے ، اور وہ ہر عنصر اس فلسفی کی پہچان بن گیا -
"ہراقتلیس کا عنصر کونسا تھا ؟" وہ خود سے پوچھتی جیسے چونک اٹھی-عروہ منتظر نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی -
"عروہ مجھے نیٹ چاہیے ،، ابھی ،، اسی وقت !" وہ بے چینی سے بولی تو عروہ سر ہلا کر اٹھی اور صوفے سے ایک آئی پوڈ اٹھا کر اسے دیا
"عروہ تم حیا کو کمپنی دو اور فار گاڈ سیک ! جب کوئی مہمان آتا ہے تو ٹی وی نہیں دیکھتے-" اس نے جاتے جاتے بچی کو خفگی سے گھورا - عروہ گڑ بڑا کر سیدھی ہوئی اور مڑ کر حیا کو دیکھا ، پھر سادگی سے مسکرا دی -
"سوری-"
"کوئی بات نہیں" تم بے شک کارٹون دیکھ لو- میں بور نہیں ہوں گی- ویسے کونسا کارٹون ہے یہ؟ اسے کارٹون ذرا سا شناسا لگے تو آنکھیں سکیڑ کر دیکھنے لگی۔
"کیپٹین پلینٹ۔ آپ نے دیکھے ہیں کبھی؟" عروہ دبے دبے جوش سے بتاتی سیدھی ہو کر بیٹھی -
"ارے یہ کیپٹین پلینٹ ہیں؟ میرے فیورٹ!" وہ ایک دم خوشی سے کہتی صوفے کی نشست پر آگے کو ہوئی-
"مجھے یہ بہت پسند ہے اور لنڈا تو بہت زیادہ ۔۔۔۔
عروہ !میری تو جان تھی کیپٹن پلینٹ میں- میں بچپن سے ہی ان کی بہت جنونی فین رہی ہوں - جب یہ سارے پلینٹرز اپنی اپنی انگھوٹھیاں فضا میں بلند کر کے فائر ، ارتھ ، ونڈ ، واٹر چلاتے تھے تو میرے اندر اتنی انرجی بھر جاتی کہ مجھے لگتا ابھی اڑنے لگوں گی -"
وہ چھوٹے بچوں سے کبھی بھی اتنی بے تکلف نہیں ہو پاتی تھی مگر یہاں معاملہ کیپٹین پلیبٹ کا تھا -
"پھر میرے ابا نے مجھے سمجھایا کہ آگ، مٹی، ہوا اور پانی ہمارے اس سیارے کو بنانے والے چار ایلیمنٹس ہیں- تب پہلی دفعہ مجھے ان چار یونانی عناصر کا پتہ چلا تھا - "
"ہاں مجھے پتہ ہے۔ ماما نے مجھے بتایا تھا کہ یہ یونانی عناصر ہیں-"
"مجھے بھی تب ہی ابا نے بتایا تھا کہ کس طرح یونانی فلسفیوں نے یہ چار عناصر باری باری پیش کیے -" وہ کہتے کہتے ایک دم رکی- لمحے بھر کو اس کے اندر باہر بالکل سناٹا چھا گیا -
"یونانی عناصر !" اس نے بے یقینی سے زیر لب دہرایا- اسے یاد تھا یہ عناصر یونانی فلسفیوں نے پیش کیے تھے - کسی نے کہا دنیا پانی سے بنی ہے، کسی نے کہا ہوا سے ، اور وہ ہر عنصر اس فلسفی کی پہچان بن گیا -
"ہراقلیطس کا عنصر کونسا تھا ؟" وہ خود سے پوچھتی جیسے چونک اٹھی-عروہ منتظر نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی -
"عروہ مجھے نیٹ چاہیے ،، ابھی ،، اسی وقت !" وہ بے چینی سے بولی تو عروہ سر ہلا کر اٹھی اور صوفے سے ایک آئی پوڈ اٹھا کر اسے دیا-
"یہ ممی کا آئی پوڈ ہے لے لیں -"
"تھینکس!" اس نے آئی پوڈ پکڑ کر اسکا گال تھپتھپایا اور جلدی جلدی گوگل کھولنے لگی -
تقریبا آدھے گھنٹے بعد جب وہ ان سب کو خدا خافظ کر کے باہر آئی تو سڑک کے کنارے چلتے ہوئے اس نے کوٹ سے اپنا ترک فون نکالا اور تیزی سے معتصم کا نمبر ڈائل کرنے لگی -
"حیا !خریت ؟" وہ فون اٹھاتے ہی ذرا فکر مندی سے بولا تھا -
"معتصم ! تمہیں پتہ ہے یونانی فلسفیوں نے زمین کی تحقیق کی وضاحت کرنے کے لیے کچھ عناصر پیش کیے تھے کے زمین ان سے مل کر بنی ہے -" چند لمحے کی خاموشی کے بعد وہ آہستہ سے بولا -
"حیا میرا خیال ہے کہ تم ذرا تھک گئی ہو ، تھوڑا سا ریسٹ کر لو ، اس کے بعد تم نارمل ہو جاو گی -"
"معتصم!" اس نے جھنجھلا کر زور سے کہا - " میں سنجیدہ ہوں - میری بات سنو ! ہم خوامخواہ اس نیم پاگل آدمی کی سوانح عمری پڑھ رہے تھے - ہمیں اس کی فلاسفی چاہیے تھی - اس دور کے ہر فلسفی نے اپنا ایک عنصر پیش کیا تھا اور اس کے خیال میں زمین کی ہر چیز اس عنصر سے بنی تھی - کسی نے کہا وہ پانی ہے ، کسی نے کہا ہوا ،، اور یوں ان چاروں بلکہ پانچوں عناصر کی فہرست مرتب ہوئی تھی - ہراقلیطس کا عنصر "آگ" تھا اور یہی اس کی پہچان تھا-"
"فائر؟"
" ہاں ، فائر ہراقلیطس کی دائمی آگ -اس نے آگ
کی بنیاد پر اپنی فلاسفی آف چینج پیش کی تھی۔ معتصم۔۔۔۔۔۔معتصم انسان ایک دریا میں دو دفعہ کیوں نہیں اتر سکتا کیونکہ انسان اور دریا دونوں ہراقلیطس کے خیال میں آگ سے بنے تھے اور دنیا میں سب سے زیادہ تبدیل ہونے والی چیز آگ ہے ۔ جو ہر لمحہ بدلتی ہے اور ہر چیز کو بدل دیتی ہے ۔اس پزل باکس پہ لکھی بات ایک ہی لفظ کی طرف اشارہ کر رہی ہے جو ہے "فائر"۔۔ وہ کالونی کے سرے پر کھڑی ہو کر فون پر بات کر رہی تھی ۔ رات بڑھ رہی تھی اور اسٹریٹ پولز جل اٹھے تھے۔
مگر حیا ! فائر میں تو چار حروف ہوتے ہیں یہ کوڈ کیسے ہو سکتا ہے؟"
"یہ کوڈ ہے بھی نہیں، اس کا مطلب ہے آگ ، اصلی والی آگ ، " ٹالی کا لائٹر " اسرائیلی آگ یاد ہے تمہیں ؟؟"
"او مائی !" اسے ایک لمحہ لگا تھا اسے سمجھنے میں - " تمہارا مطلب ہے کہ اس نے آگ کی طرف اشارہ کیا ہے کیونکہ ۔۔۔کیونکہ اس خط کی طرح اس باکس پر بھی کچھ لکھا ہو گا جو ۔۔۔۔
"جو صرف آنچ دکھا کر ظاہر ہو گا " ۔ اس نے مسکراتے ہوئے اس کی بات مکمل کی۔
"خیرت ہے یہ خیال مجھے کیوں نہیں آیا ؟"
"کیونکہ تم کافی تھک گئے ہو، ذرا آرام کرو، ٹھیک ہو جاو گئے "۔
وہ جوابا ہنس دیا۔
"چلو پھر تم رات کو آو گی تو اس باکس کو کھولیں گئے "۔
"نہیں میں آج رات واپس نہیں آؤں گی ، آنٹی کی طرف رکوں گی"۔
"تمہاری اپنی آنٹی یا پھر وہ ہوسٹ آنٹی؟"
"میں ۔۔ فقراہ اس کے منہ میں ہی رہ گیا کسی نے اس کے کان سے لگے فون کو زور کھینچا تھا۔۔ اسے مڑنے یا چیخنے کا موقع بھی نہیں مل سکا تھا ۔ کسی نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا اور کوئی سوئی کی نوک تھی جو اس کی گردن کے آر پار کہیں کھبی تھی ۔لمحے بھر کا عمل تھا اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرے بادل چھانے لگے ۔ دل و دماغ کے سن ہونے سے پہلے جو آخری بات اس نے سوچی تھی وہ یہ کہ کوئی اسے گھسیٹ رہا تھا ۔ اور پھر ۔۔۔۔ہر طرف اندھیرا تھا ۔۔۔
**********
اس نے دھیرے سے آنکھیں کھولی ،پلکوں اوپر کو اٹھی ان پر جیسے بہت بوجھ تھا ہر سو اندھیرا تھا۔۔۔گھپ اندھیرا ۔۔ وہ ایسے پڑی تھی کے کمر دیوار سے لگی تھی اور گھٹنے سینے سے ۔وہ جیسے ایک بہت تنگ اور تاریک جگہ پر بہت سے سامان کے اندر پھنسی بیٹھی تھی ۔۔
اس نے چند ایک بار آنکھیں جھپکائیں ۔۔۔ منظر ویسا ہی رہا ،، اندھیرا ،، تاریکی بس اتنا احساس ہوا کہ وہ کسی تنگ سے کمرے میں ہے جہاں اس کے دونوں اطراف وزنی چیزیں رکھی ہیں ۔
اس نے کہنیوں کے بل اٹھنا چاہا تو دائیں ہاتھ میں کھینچاو تھا اس نے ہاتھ کھینچا۔۔ ذرا سا لوہا کھنکا۔ اس کی دائیں کلائی میں ہتھکڑی ڈلی تھی ۔اور وہ دیوار سے بندھی تھی ۔اس نے زور سے کلائی کو کھینچا تو بے سود۔۔
اس کے سر اور کمر میں نے تخاشا درد ہو رہا تھا جیسے کوئی چوٹ لگی تھی بمشکل وہ اپنے آپ پر قابو پاتے ہوئے دوسرے ہاتھ کے سہارے سیدھی ہو کر بیٹھی ۔ بائیں جانب کوئی بوجھ سا اسکے اوپر گرنے لگا اس نے آزاد ہاتھ سے اسے پرے دھکیلا تو وہ نرم سا بوجھ دوسری جانب زرا سا لڑھک گیا ۔۔
حیا نے گردن موڑی۔ پیچھے دیوار لکڑی کے پھٹوں سے بنی تھی اور پھٹوں میں باریک سی درزیں تھی ۔ اب ذرا آنکھیں اندھیرے کی عادی ہوئی تو اسے نظر آیا ان درزوں سے رات کی تاریکی
میں زرد روشنی جھانک رہی تھی ۔ وہ بدوقت چہرہ اس درز کے قریب لائی اور آنکھیں سیکڑ کر جھانکا۔
باہر ہر سو سمندر تھا ۔ سیاہ پانی جو رات کے اس پہر زرد روشنیوں میں چمک رہا تھا ۔ پل کی روشنیاں۔ ہاں،، وہ پل ہی تھا ۔ وہ باسفورس کے سمندر پر بنے اس پل کے آس پاس ہی کہیں تھی ۔ مگر وہ باسفورس برج نہیں تھا وہ ذرا مختلف لگ رہا تھا شاید وہ ٹھیک سے دیکھ نہیں پا رہی تھی ۔
بائیں طرف موجود بوجھ پھر سے اس پر لڑھکنے لگا ۔ اس نے کوفت سے اسے پرے دھکیلا تو اسکا ہاتھ نم ہو گیا۔ وہ نم ہاتھ چہرے کے قریب لائی اور دور سے آتی روشنی میں اسے دیکھنا چاہا ۔ اسے نمی کا رنگ تو نظر نہیں آیا مگر بو ۔۔۔۔وہ خون تھا ۔
وہ متوخش سی ہو کر ہاتھ اپنے کپڑوں سے رگڑنے لگی ۔ اس کا کوٹ اس کے جسم پر نہیں تھا ۔ وہ واحد خیال اسے اس وقت آیا تھا ۔وہ بہت تکلیف دہ تھا۔
اسے عبدالرحمن نے اغوا کروا لیا تھا ۔
زور زور سے وہ اپنا ہاتھ سنہری سکوں سے رگڑ رہی تھی ۔ جب اس کی انگلیاں زرا بھاری سی چیز سے ٹکرائیں ۔ وہ ٹھہر گئی اور اسے ٹٹولا ۔
اس کا چھوٹا سا سنہری کلچ جو فراک کی بیلٹ کے ساتھ نتھی تھا ۔اس کے سر میں درد سے ٹیس اٹھ رہی تھی ۔ ذہن میں اپنی اور پھوپھو کی آخری گفتگو گونج رہی تھی اس نے شام میں انھیں یقین دلایا تھا کہ رات کھانے پر وہ ان کے ساتھ ہو گی ۔ اب جانے کونسا وقت تھا پھوپھو نے اسکا انتظار کیا ہو گا اور اسے نہ پا کر کیا ان کے دل میں آیا ہو گا کہ وہ اغوا ہو گئی ہے ؟
اس نے اپنے آزاد ہاتھ سے کلچ کھولا ۔ اندر اسکا پتلا سا پاکستانی فون رکھا تھا ۔انھوں نے اسکا فون کیوں نہیں لیا وہ سمجھ گئی تھی ۔اس کا ترک فون لے کر انھوں نے سمجھا کہ اسے رابطے کے ہر ذریعے سے محروم کر چکے ہیں ۔اور فراک کے ساتھ نتھی کلچ پر ہم رنگ ہونے کے باعث کسی نے غور نہیں کیا ہو گا انھیں معلوم نہیں تھا کہ اس کے پاس دو فون تھے ۔ مگر عبدالرحمن پاشا کو تو معلوم تھا مگر۔۔۔ اس نے سکرین کو چھوا تو وہ روشن ہو گئی ۔ بند کمرے میں مدھم سی سفید روشنی جل اٹھی۔ اس موبائل میں اس نے مہوش کی مہندی والے دن بیلنس ڈلوایا تھا اور یہ پاکستانی نمبر تھا جسکی رومنگ آن تھی۔معلوم نہیں کتنے پیسے بچے ہوں گئے ۔ ایک کال کے رو ہوں گئے ۔ اس نے دھڑکتے دل کے ساتھ بیلنس چک کیا ۔ اس میں اتنے ہی پیسے تھے کے وہ ترکی کے کسی بھی نمبر پر تین سیکنڈ کی کال کر سکتی تھی ۔اتنی سی دیر میں بھی وہ جہاں کو اپنی صورتحال سمجھا سکتی تھی۔
وہ جلدی جلدی فون بک نیچے کرنے لگی ۔ "جے" میں جہاں کا نمبر نہیں تھا اس نے "سی" میں چیک کیا اس میں بھی نہیں تھا ۔ وہ ذرا خیرت سے سبین پھوپھو کا چیک کرنے لگی۔ انکا نمبر بھی غائب ،،بس پاکستانی نمبر تھے۔۔
"کیوں" وہ دکھتے سر کے ساتھ سوچنا چاہا ۔تب ایک جھماکے سے اسے یاد آیا یہ پاکستانی فون تھا اور ترکی کے سارے نمبر اس نے ترک فون میں محفوظ ک رکھے تھے۔اب وہ گھر فون کر کے اپنے اغوا کا نہیں بتا سکتی تھی اور نہ اتنا بیلنس تھا کہ وہ پاکستان کال کر کے جہاں کا نمبر لیتی۔ تین سیکنڈ کی کال اسے ضائع نہیں کرنی تھی ۔
اس نے آنکھیں بند کر کے سر دیوار کے ساتھ لگا لیا ۔ وہ سوچنا چاہتی تھی فرار کا کوئی راستہ، مدد کی کوئی صورت، اور تب ہی اس نے لکڑی کی اس دیوار کے پار وہ آوازیں سنی۔ عربی میں تیز تیز بولتا ایک آدمی جیسے دور سے چلتا ہوا اسی طرف آ رہا تھا ۔
پاشا تمہیں جان سے مار دے ا اگر اسے علم ہوا کہ تم اس لڑکی کو اٹھا کر لائے ہو ۔
یہ بحری جہاز روانہ ہو جائے پھر میں یہاں سے بہت دور چلا جاوں گا جہاں پاشا کے فرشتے بھی نہیں پہنچ سکتے۔وہ دوسری آواذ ذرا سی جھنجھلائی ہوئی تھی۔ وہ دونوں اسی دیوار کے پار باتیں کر رہے تھے
"تم امید کرو "اور اچھی امید کرو، کیونکہ اگر پاشا کو۔۔۔۔۔۔" آوازیں دور جا رہی تھی ۔ اب وہ مبہم ہو گئی تھیں۔
اس نے ان کی باتوں غور کرنا چاہا۔ وہ پاشا کا ذکر کر رہے تھے کچھ ایسا جو اس کے علم میں نہیں تھا۔ بحری جہاز کی روانگی اور پاشا کی لاعلمی ۔ تو کیا پاشا کے کہنے پہ اغوا نہیں کی گئی تھی ؟
وہ کتنی ہی دیر اپنے درد کرتے سر کے ساتھ سوچنے کی کوشش کرتی رہی مگر کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا ۔ اس نے ہاتھ میں پکڑے فون کو دیکھا ۔
اس فون میں ترکی کا ایک ہی نمبر تھا ۔ جب وہ ریسٹورنٹ میں اپنا ترک موبائل چھوڑ کر گئی تھی ، تو اسے اسی پاکستانی فون پر پاشا نے کال کیا تھا۔ اس نے وہ نمبر محفوظ نہیں کیا تھا مگر وہ کال لاگ میں پڑا تھا ۔ اس نے کپکپاتی انگلیوں سے لاگ کھولا ۔ وہ خالی تھا ۔ صرف ایک کال تھی جو ترکی آتے ہی ابا نے اس نمبر پر کی تھی ۔ باقی لاگ ارم نے مٹا دیا تھا ۔
اس کا سر گھومنے لگا ۔ ہر طرف اندھیرا تھا ، ہر راستہ مسدود، ہر دروازہ بند ، وہ یہ تیس سیکنڈ کی کال کس کو کرے ؟ سارے! ایمرجنسی نمبر ترک فون میں تھے اور ترکی کے دوسرے نمبر اسے یاد نہیں تھے ۔ فون نمبرز حیا سلیمان کو کبھی زبانی یاد نہیں رہتے تھے ۔
بوجھ پھر سے اس پر لڑکھنے لگا ۔ اس نے موبائل کی روشنی اس پہ ڈالی اور ایک دم بالکل شل رہ گئی۔ وہ لمبے سنہری بالوں والی ایک لڑکی تھی ۔ جو اس پر گری تھی ۔ اس کے منہ اور کندھے سے خون نکل رہا تھا ۔بغیر آستین کی قمیص سے جھلکتے اس کے سنہری بازو پہ کچھ لکھا تھا ۔ اس نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے اس کے بازو پہ موبائل کی روشنی کی۔ وہاں سیاہ رنگ سے انگریزی میں لکھا تھا ۔"Natasha" "نتاشا" ۔ شاید اس کا نام تھا اور وہ اس کے نام کا ایک بدصورت سا ٹیٹو تھا۔ یا جلا ہوا کوئی داغ۔
اس نے موبائل کی روشنی ادھر ادھر دوڑائی ۔ اس چھوٹے سے ڈربے میں ہر طرف لڑکیاں تھی۔ ایک دوسرے کے اوپر گری ہوئیں۔ بے ہوش ، بے سدھ پڑی کسی کے چہرے پر نیل تھے تو کسی کے چہرے پر خراشیں یا جما ہوا خون تھا ۔
خون کی بو اور سر میں اٹھتا شدید درد۔ اس کا جی ایک دم متلانے لگا تھا۔ اسے محسوس ہوا، وہ پھر سے ہوش کھو دے گی۔ اپنے ناکارہ فون کو کھلے کلچ میں ڈالتے ہوئے اس کی نگاہ اندر پڑے کارڈ پہ پڑی اس نے جلدی سے وہ کارڈ نکالا ۔ اتصلات کا کالنگ کارڈ جو انھوں نے ابوظہبی میں خریدا تھا مگر اب وہ بے کار تھا ۔ اس نے اندر انگلیاں ڈال کر ٹٹولا اور پھر وہ تہہ شدہ کارڈ نکالا ۔
کارڈ کو سیدھا کر کے اس نے گھٹنے پہ رکھا اور موبائل کی روشنی اس پر ڈالی۔ آف وائٹ کارڈ پہ لکھے سیاہ الفاظ روشن ہوئے۔
"شیخ عثمان شبیر۔"
نیچے ترکی کے تین نمبرز لکھے تھے۔ آفس ، گھر اور موبائل کا۔ اس کا دل نئی امید سے دھڑکنے لگا ۔
اسے ایکسٹینشن یاد نہیں آ رہی تھی ۔ کوئی تاریخ تھی ۔ کوئی نشان ، کوئی مشہور واقع ۔ اس نے آنکھیں بند کر کے یاد کرنے کی کوشش کی ۔ اسے یہ تیس سیکنڈ کی کال ضائع نہیں کرنی تھی ۔ مگر اسے یاد نہیں آ رہا تھا ۔ سر میں اٹھتا درد اب ناقابل برداشت ہوتا جا رہا تھا۔
اس نے آنکھیں کھول کر دوبارہ کارڈ کو دیکھا اور کچھ سوچ کر نمبر ملایا اور فون کان سے لگایا۔
ترک میں ریکارڈنگ چلنے لگی تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ فون بند ہے ۔ اس نے ڈوبتے دل کے ساتھ گھر کا نمبر ملایا ۔ گھنٹی جا رہی تھی ۔ وہ بے چینی سے لب کاٹتی سنے گئی۔ اس کی امید کا دیا بار بار جلتا بجھتا جا رہا تھا ۔
بند کمرے میں خون کی عجیب سی بو پھیلی تھی ۔ اس سے سانس لینا دشوار ہو رہا تھا ۔دوسری جانب گھنٹی ابھی تک جا رہی تھی۔
"پلیز اللہ تعالی ، پلیز ۔۔۔" اس کی آنکھوں سے آنسو
گرنے لگے۔
"السلام و علیکم" اسی لمحے فون اٹھا لیا گیا ۔
"کون عثمان انکل؟" وہ تیزی سے بولی۔
"آ۔۔۔۔نہیں ، میں انکا بیٹا سفیر !" وہ جو بھی تھا ذرا چونکا تھا ۔
میں حیا بول رہی ہوں حیا سلیمان ۔ میں عثمان انکل کے ساتھ آئی تھی ۔ اتحاد ائیر لائنز ۔ سبانجی یونیورسٹی ۔ ایکسچینج اسٹوڈنٹ ۔ وقت کم تھا اور وہ اسے تعارف میں ضائع نہیں کر سکتی تھی ۔
"کیا ہوا آپ ٹھیک تو ہیں نا؟؟"
"نہیں مجھے ان لوگوں نے اغوا کر لیا ہے ، یہاں پر کوئی کمرہ ہے میں اس میں بند ہوں یہاں چھ سات اور لڑکیاں بھی ہیں۔ پلیز کسی سے کہیں میری مدد کرے -" وہ تیز تیز بولتی گئی۔
"ایک منٹ مجھے بتائیں کہ آپ کس جگہ پر ہیں - کوئی آئیڈیا ہے آپ کو؟ کسی کھڑکی وغیرہ سے باہر دیکھ سکتی ؟"
"ہاں ، یہاں باہر سمندر ہے ، مجھے ایک فیری نظر آ رہا ہے اور ادھر ایک پل ہے ، باسفورس برج ، نہیں یہ ۔۔۔۔" رابطہ کٹ گیا
اس نے بوکھلا کر اسکرین کو دیکھا پھر اس باریک درز سے جھلکتے منظر کو ۔ اس نے باسفورس برج کہہ دیا تھا جبکہ وہ باسفورس برج نہیں تھا ۔ اب وہ پہچانی تھی ۔ یہ سلطان احمت برج تھا ۔ شہر کے دونوں حصوں کو ملانے والا دوسرا پل ۔ اس نے اپنی لوکیشن ہی غلط بتائی تھی اب؟
وہ بے بسی سے موبائل کو دیکھے گئی بیلنس ختم ہو گیا تھا اور اب وہ کال ریسیو کرنے سے بھی قاصر تھی۔
دروازے پر آہٹ ہوئی تالا کھلنے کی آواز ۔ اس نے جلدی سے فون کلچ میں ڈال کر اسے بند کیا اور گردن ایک طرف ڈھلکا کر آنکھیں موند لیں ۔
دروازہ بھاری چرچراہٹ کے ساتھ کھلا ۔ کوئی اندر آ یا ، اس پہ جھک کر اسکی ہتھکڑی چابی سے کھولی اور اسے بازو سے کسی جانور کی طرح گھسیٹتے باہر لے جانے لگا۔
اس کے لبوں سے بے اختیار کراہ نکلی ۔
وہ آدمی اسے بڑے کمرے میں لایا تھا اور اب کرسی پہ بیٹھا کر اس کے ہاتھ پاوں کرسی سے باندھ رہا تھا ۔
"مجھے چھوڑ دو مجھے جانے دو ۔" وہ منمنائی تھی -
اس نے جوابا " ٹیپ کا ایک ٹکڑا دانت سے کاٹ کر اس کے لبوں سے کس کر چپکا دیا۔
"ام۔۔۔۔"وہ گردن دائیں سے بائیں مارنے لگی۔ٹیپ سے اس کی آواز کھٹ کر رہ گئی تھی ۔ وہ توجہ دیے بنا لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر چلا گیا ۔
اس نے نگاہیں پورے کمرے پڑ دوڑائیں۔ وہ بڑا سا کمرہ تھا ۔ ایک طرف بڑا صوفہ رکھا تھا اور دوسری طرف آتش دان جس کے پاس وہ کرسی سے جکڑی بیٹھی تھی ۔ آتش دان میں آگ بھڑک رہی تھی ۔
ہراقلیطس کی دائمی آگ ۔۔ ساتھ ہی لوہے کی چند سلاخیں پڑی الاو میں دہک رہی تھی ۔ ان کے سرے پہ انگریزی کے مختلف حروف لکھے تھے اور وہ حروف دہک دہک کر سرخ انگارے بن چکے تھے ۔
آتش دان کے ایک طرف ایک چھوٹی انگیٹھی رکھی تھی ۔ اس میں جلتے انگاروں پہ ایک برتن میں شہد کی طرح کا گاڑھا سا مائع ابل رہا تھا ۔ اس کی بو سارے کمرے میں پھیلی تھی ۔
اس نے گردن گرا دی ۔ اس کی ہمت ختم ہوتی جا رہی تھی ۔وہ اب بہت دیر سے اس کمرے میں تنہا پڑی تھی اور یہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا ۔ اسے لگ رہا تھا اس نے وہ کال ضائع کر دی ۔ پتہ نہیں وہ کون تھا اور اسے اس کی بات سمجھ میں آئی بھی تھی یا نہیں اور وہ کچھ کرے گا بھی یا نہیں۔ اگر وہ گھر فون کر لیتی تو شاید۔۔۔۔مگر نہیں ۔۔۔گھر فون کرنے کی صورت میں بات پھیل جاتی اور اس سے تو بہتر تھا کہ وہ یہاں پڑی رہتی ۔ لیکن بات تو اب بھی پھیل جائے گی اور جو ذلت ، جو بدنامی اس کا انتظار کر رہی تھی ۔ اس کے سامنے وہ بھولی بسری سی ویڈیو آگئی۔
جاری ھے
0 تبصرے
ہم سے رابطہ کرنے کا شکریہ
ہم آپ سے بہت جلدی رابطہ کریں گے۔